21 جولائی ، 2022
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر نے ملاقات کی اور علاقائی سلامتی کی صورت حال، باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا ترکیہ کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی جڑیں مضبوط ہیں۔
ترکیہ کے سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کےکردارکو سراہا اورپاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا۔