کھیل
18 نومبر ، 2012

جوہر بارو جونیئر ہاکی ،آسٹریلیا سے شکست پاکستان تیسری پوزیشن سے محروم

جوہر بارو جونیئر ہاکی ،آسٹریلیا سے شکست پاکستان تیسری پوزیشن سے محروم

کوالالمپور…دوسرے سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان کو تیسری پوزیشن کے میچ میں شکست ہوگئی، آسٹریلیا نے گولڈن گول اسکور کرکے کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں تیسری پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ہی ہاف میں دو گول کی برتری حاصل کر لی، پاکستان نے دوسرے ہاف میں شاندار کم بیک کرتے ہو ئے محمد عرفان ور رضوان علی کے گول کے سبب میچ برابر کردیا، میچ مقررہ وقت پر برابری پر ختم ہوا جبکہ اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا، لیکن جے شان کے گولڈن گول نے آسٹریلیا کو کانسی کا تمغہ دلادیا، شکست جے باعث پاکستان ٹیم کو چوتھی پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔

مزید خبریں :