Time 22 جولائی ، 2022
پاکستان

نیوٹرلز کو کہا تھا جب عوام نکلے گی تو سب کو سمجھ آجائیگی: عمران خان

عوام کھڑی ہو جائے تو سرکاری ملازم سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا: چیئرمین تحریک انصاف۔ فوٹو فائل
عوام کھڑی ہو جائے تو سرکاری ملازم سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا: چیئرمین تحریک انصاف۔ فوٹو فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوٹرلز کو کہا تھا جب عوام نکلے گی تو سب کو سمجھ آجائے گی۔

جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کھڑی ہو جائے تو سرکاری ملازم سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، جس طرح لوگ ضمنی انتخاب میں باہر آئے اس پر حیران ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ نیوٹرلز کو کہا تھا جب عوام نکلے گی تو سب کو سمجھ آ جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ لاہور کو چھوڑوں گا نہیں، ہفتے میں 2 دن قیام کیا کروں گا، حماد اظہر کو تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سونپی جائے گی، یاسمین راشد بہت اچھی اور متحرک ہیں لیکن ان کے طبی معاملات ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری سے متعلق سوال پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سنا ہے ڈپٹی اسپیکر کو سمجھ آ رہی ہے اور وہ ٹھیک ہو رہے ہیں۔


مزید خبریں :