پاکستان
18 نومبر ، 2012

کراچی:عباس ٹاؤن دھماکا،صدر اور وزیراعظم کی مذمت،رپورٹ طلب

کراچی:عباس ٹاؤن دھماکا،صدر اور وزیراعظم کی مذمت،رپورٹ طلب

اسلام آباد…کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن میں امام بارگاہ کے قریب موٹر سائیکل کے ذریعے ہونے والے دھماکے اور اس میں تین افراد کے جاں بحق ہونے اور23افراد کے زخمی ہونے پر قومی رہنماؤں نے دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کی ہے، جبکہ ان رہنماؤں نے دہشتگردی کی اس واردات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر اسکی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔اور سندھ حکومت کو ملزمان کی فوری گرفتاری کاحکم دیا ہے،جبکہ صدر اور وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو بہتر سے بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔دریں اثناء وزیرداخلہ رحمان ملک،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔

مزید خبریں :