24 جولائی ، 2022
پنجاب کی 41 رکنی کابینہ آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائے گی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج شام 6 بجے گورنر ہاؤس میں ہو گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب کی 41 رکنی کابینہ حلف لے گی جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں اور دعوت نامے بھی بھیجے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ حمزہ شہباز 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں ڈیڑھ ماہ کے دوران دوسری بار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے۔
تاہم ان کے مخالف امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا جس پر گزشتہ روز سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں پیر تک ٹرسٹی وزیراعلیٰ رہنے کا حکمنامہ جاری کیا۔