پاکستان
18 نومبر ، 2012

کراچی: عاشورہ تک موٹر سائیکل پر پابندی کی سفارش کی ہے، سندھ پولیس

کراچی: عاشورہ تک موٹر سائیکل پر پابندی کی سفارش کی ہے، سندھ پولیس

کراچی … آئی جی سندھ فیاض لغاری کا کہنا ہے کہ کراچی میں موٹر سائیکل کے ذریعے ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا، ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو عاشورہ تک موٹر سائیکل پر پابندی کی سفارش کی ہے۔ جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ فیاض لغاری کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے عباس ٹاوٴن میں بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جسے کچھ ہی دیر پہلے علاقے میں کھڑا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، امام بارگاہ کی سیکیورٹی سخت تھی اسلئے ملزم قریب نہ جاسکا۔ ایڈیشنل آئی جی سندھ اقبال محمود کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے سفارش کی ہے کہ عاشورہ تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگادی جائے۔

مزید خبریں :