Time 25 جولائی ، 2022
پاکستان

کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات: جید پاکستانی علماء کا وفد افغانستان پہنچ گیا

پاکستانی سکیورٹی حکام اور  تحریک طالبان پاکستان کے مابین مذاکرات کا تسلسل جاری ہے اور  اسی سلسلے میں جید پاکستانی علماء کا وفد افغانستان پہنچ گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ امارات اسلامیہ کی دعوت پر  افغانستان پہنچنے والے پاکستانی علماء کے وفد میں مفتی تقی عثمانی، حنیف جالندھری، مولانا محمد طیب پنج پیر، مولوی انوارالحق اور مفتی غلام الرحمان شامل ہیں۔

وفد امارات اسلامیہ کی قیادت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرے گا۔ فوٹو جیو نیوز۔ فوٹو جیو نیوز
وفد امارات اسلامیہ کی قیادت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرے گا۔ فوٹو جیو نیوز۔ فوٹو جیو نیوز

ذرائع کے مطابق وفد امارات اسلامیہ کی قیادت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرے گا، وفد آج شام ساڑھے چار بجے اسلام آباد سے افغانستان کے لیے روانہ ہوا تھا۔

مزید خبریں :