Time 29 جولائی ، 2022
پاکستان

دو سال کی تزئین و آرائش مکمل، لاہور ائیر پورٹ کا مرکزی رن وے کھول دیا گیا

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا مرکزی رن وے 36 آر طویل عرصہ تک بغیر مرمت کے استعمال کی وجہ سے خراب ہو گیا تھا— فوٹو: جیو نیوز
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا مرکزی رن وے 36 آر طویل عرصہ تک بغیر مرمت کے استعمال کی وجہ سے خراب ہو گیا تھا— فوٹو: جیو نیوز

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مرکزی رن وے کو دو سال کی مرمت اور تزئین  و آرائش کے بعد جمعے کی رات 10 بجے پروازوں کیلئے کھول دیا گیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا مرکزی رن وے 36 آر طویل عرصہ تک بغیر مرمت کے استعمال کی وجہ سے خراب ہو گیا تھا، جہاں بوئنگ777 یا دیگر بھاری طیاروں کی لینڈنگ میں مشکلات تھیں۔

رن وے کو  اگست 2020 میں مرمت کیلئے بند کیا گیا تھا اور لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے متبادل کے طور پر 36 ایل رن وے زیر استعمال تھا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق رن وے 36 آر کی مرمت کیلئے ڈیڑھ سال کا عرصہ دیا گیا تھا مگر مرمت اور  تزئین و آرائش کے کام میں تاخیر ہوئی۔ اس مرکزی رن وے کو جمعے کی رات پروازوں کیلئے کھول دیا گیا۔

بینکاک سے آنے والی تھائی ائیر ویز کی پرواز  TG342 نے رات 10:06 منٹ پر 36R پر  پہلی لینڈنگ کی۔

مزید خبریں :