Time 30 جولائی ، 2022
پاکستان

کراچی: شاہین کمپلیکس چوک پر سیوریج لائن بیٹھنے سے سڑک پر گڑھا پڑگیا

شاہین کمپلیکس چوک سے عام گاڑی گزرنے پر گرھا پڑا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا: ٹریفک پولیس/ فوٹو جیونیوز
شاہین کمپلیکس چوک سے عام گاڑی گزرنے پر گرھا پڑا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا: ٹریفک پولیس/ فوٹو جیونیوز

کراچی کے مصروف ترین مقام شاہین کمپلیکس چوک پر زیر زمین سیوریج لائن بیٹھ گئی جس سے آئی آئی چندریگروڈ پر گڑھا پڑ گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شاہین کمپلیکس چوک سے عام گاڑی گزرنے پر گرھا پڑا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹریفک پولیس کا بتانا ہےکہ ضیاء الدین احمد روڈ کی طرف جانے والی 72 انچ قطر کی لائن بیٹھنے سے گڑھا پڑگیا جس کے بعد پولیس نےفوری طور پر رکاوٹیں لگا کر گڑھے کے مقام  کو بند کردیا اور اہلکار  تعینات کردیے۔

سڑک پر گڑھا پڑنے سے مصروف اوقات میں شاہین کمپلیکس پر ٹریفک کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

گزشتہ دنوں بارش کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب بھی سڑک پر ایسی ہی صورتحال ہوئی جہاں سڑک پر گہرا گڑھا پڑ گیا تتھا۔

مزید خبریں :