30 جولائی ، 2022
لاہور: مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی کو نامزد کر دیا۔
علی حیدر گیلانی کے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے کاغذات اسمبلی سیکرٹری آفس میں جمع کروائیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سبطین خان 185 ووٹ لیکر اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار سیف الملک کھوکھر نے 175 ووٹ حاصل کیے تھے۔
گزشتہ روز ہی پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد منظور کی تھی۔