,
Time 30 جولائی ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی امیدوار واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

گزشتہ شب ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگئی تھی جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر کی نشست خالی ہوگئی تھی— فوٹو: فائل
گزشتہ شب ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگئی تھی جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر کی نشست خالی ہوگئی تھی— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) امیدوار واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔

گزشتہ شب ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگئی تھی جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر کی نشست خالی ہوگئی تھی۔

پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر کیلئے واثق قیوم عباسی کو امیدوار نامزد کیا تھا اور انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم اب وہ  بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے رہنما راجہ بشارت کا کہنا تھاکہ اپوزیشن نے کاغذات نامزدگی وصول کیے لیکن 5 بجے تک کاغذات جمع کرانے کوئی نہیں آیا جس کے بعد واثق قیوم کی کامیابی کا اعلان اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے علی حیدر گیلانی کو امیدوار نامزد کیا تھا۔

مزید خبریں :