20 نومبر ، 2012
سڈنی …پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کا بیگ بیش لیگ میں کھیلنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ سڈنی سکسرز نے عمر اکمل کے ساتھ معاہدہ ختم کر دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ بیش لیگ کے لیئے پہلے شاہد آفریدی ، سعید اجمل اور عمر اکمل کو کھیلنے کی اجازت نہ دی پھر کرکٹ آسٹریلیا کی درخواست پر ایک ہفتے کے لیئے ریلیز کردیا ۔ شاہد آفریدی نے نیشنل ٹی20 کھیلنے کو ترجیح دیتے ہوئے بیگ بیش سے معاہدہ خود ہی ختم کر دیا لیکن عمر اکمل کا معاہدہ سڈنی سکسرز نے ختم کر دیا۔ سڈنی سکسرز کے جنرل منیجرا سٹیورٹ کلارک کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کوالٹی انٹرنیشنل پلیئرہے۔اُنہیں جس مختصروقت کے لئے ریلیز کیا جا رہا ہے وہ کلب کے بہترین مفاد میں نہیں ہے۔ اس لیئے عمر اکمل کے ساتھ معاہدہ ختم کر کے متبادل کھلاڑی کو تلاش کیا جا رہا ہے۔