Time 04 اگست ، 2022
پاکستان

راجن پور: پولیس اور رینجرز کے آپریشن میں 5 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار شہید

سکھر کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤ ں کے خلاف آپریشن کرکے 4 مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا / فائل فوٹو
سکھر کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤ ں کے خلاف آپریشن کرکے 4 مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا / فائل فوٹو 

راجن پور میں  پولیس اور رینجرز کی کارروائی کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس ترجمان  کے مطابق  کچا پولیس چوکی بہارماچھی میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کےبعد پولیس اور رینجرز  کی جوابی کارروائی میں 5 ڈاکو مارے گئے جب کہ ڈاکوؤں  کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس ترجمان کا بتانا ہے  شہید پولیس اہلکار راحت سلیم کوٹ مٹھن کا رہائشی تھا۔

دوسری جانب سکھر کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤ ں کے خلاف آپریشن  کرکے 4 مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا جب کہ 2 ڈاکو زخمی حالت  میں ساتھیوں سمیت فرار ہوگئے۔

مزید خبریں :