Time 05 اگست ، 2022
پاکستان

رحیم یار خان: قتل اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ

4 ماہ میں 31 افراد کا اغوا، 3 کا قتل اور کئی مغوی کی بازیابی کے لیے بھاری تاوان کی ادائیگی کی گئی: پولیس/ فائل فوٹو
4 ماہ میں 31 افراد کا اغوا، 3 کا قتل اور کئی مغوی کی بازیابی کے لیے بھاری تاوان کی ادائیگی کی گئی: پولیس/ فائل فوٹو

رحیم یارخان میں ڈاکوؤں کاراج ختم نہ کیاجا سکا  جس کے  باعث قتل اور اغوا کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق چند ماہ کے دوران قتل، اغوا اور بازیابی کے لیے بھاری تاوان کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، 4 ماہ میں 31 افراد کا اغوا، 3 کا قتل اور  کئی مغوی کی بازیابی کے لیے بھاری تاوان کی ادائیگی کی گئی۔ 

دوسری جانب کچے کے علاقے میں اب بھی 5 افرادکے اہل خانہ اپنے پیاروں کی واپسی کے منتظر ہیں۔

مزید خبریں :