دنیا
Time 04 اگست ، 2022

برطانیہ میں27 سال بعد شرحِ سود میں غیرمعمولی اضافہ

بینک آف انگلینڈ نے مہنگائی کی شرح 13 فیصد تک ہونے اور آخری 3 ماہ میں کساد بازاری کا شکار ہونے کی پیشگوئی کردی/ فائل فوٹو
 بینک آف انگلینڈ نے مہنگائی کی شرح 13 فیصد تک ہونے اور آخری 3 ماہ میں کساد بازاری کا شکار ہونے کی پیشگوئی کردی/ فائل فوٹو

امریکا کے بعد برطانیہ میں بھی شرحِ سود میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  بینک آف انگلینڈ نے شرحِ سود ایک اعشاریہ دو پانچ سے بڑھا کر ایک اعشاریہ سات پانچ فیصد کردی ہے۔

بتایاجارہا ہے 1995 کے بعد  برطانیہ میں شرحِ سود میں یہ سب سے بڑا اضافہ ہے۔

دوسری جانب بینک آف انگلینڈ نے مہنگائی کی شرح 13 فیصد تک ہونے اور آخری3  ماہ میں کساد بازاری کا شکار ہونے کی پیشگوئی کردی۔

مزید خبریں :