Time 07 اگست ، 2022
پاکستان

فافن کا سیاست میں پیسے کے استعمال پر سخت قانونی ضوابط متعارف کرانے کا مطالبہ

انتخابات میں پیسے کے عمل دخل کے باعث ملک کی اکثریتی آبادی الیکشن لڑنے کے حق سے محروم ہے: فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک— فوٹو: فائل
انتخابات میں پیسے کے عمل دخل کے باعث ملک کی اکثریتی آبادی الیکشن لڑنے کے حق سے محروم ہے: فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک— فوٹو: فائل

فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک (فافن) نے سیاست میں پیسے کے استعمال سے متعلق سخت قانونی ضوابط متعارف کرانے کا مطالبہ کردیا۔

فافن کے مطابق سیاست میں پیسے کا عمل دخل کم کرنے کیلئے سیاسی جماعتیں سیاسی مالیات سے متعلق قانونی شقیں مؤثر بنائیں اور سخت قوانین متعارف کروائي۔

فافن کا کہنا ہے کہ انتخابات میں پیسے کے عمل دخل کے باعث ملک کی اکثریتی آبادی الیکشن لڑنے کے حق سے محروم ہے، سیاسی جماعتیں انتخابات میں پیسوں کے استعمال کو ریگولرائز کرنے سے متعلق اصلاحات پر اتفاقِ رائے پیدا کریں۔

فافن کے مطابق الیکشنز ایکٹ کی دفعات انتخابی اخراجات کو ریگولرائز کرنے میں ناکافی ہیں، 2018 کے عام انتخابات، ضمنی اور مقامی حکومتوں کے انتخابات میں پیسوں کے کھلے استعمال کے اثرات واضح دکھائی دیے۔

مزید خبریں :