Time 02 جولائی ، 2024
پاکستان

الیکشن کمیشن مریم نواز کے حلقے کے فارم 45 پیش کرے، الیکشن ٹریبونل کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے وکیل کو فارم 45کا اصل ریکارڈ پیش کرنے کی مہلت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل کےجج جسٹس انوارحسین نے صوبائی حلقہ پی پی 159 لاہور سے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی مخالف امیدوار مہر شرافت کی اپیل پر سماعت کی۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس حلقے سےمریم نواز کی جیت کا نوٹیفکیشن حقائق کے برعکس جاری کیا گیا۔

مریم نواز کی جانب سےبھی ٹریبونل کے روبرو جواب جمع کرا دیا گیا۔

جسٹس انوار حسین نے دریافت کیا کہ حلقےمیں کل کتنے پولنگ اسٹیشنز تھے؟ الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ پولنگ اسکیم میں رجسٹرڈ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 102 ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے فارم 45 کا اصل ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

ٹریبونل نے اپیل پر سماعت جولائی کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :