18 فروری ، 2012
تہران . . . . . ایرانی جنگی بحری جہاز اسلامی انقلاب کے بعد دوسری بار نہر سوئز کے راستے بحیرہ روم میں داخل ہوگئے ہیں۔ ایرانی نیوی کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ کے مطابق ایرانی جنگی بحری جہاز بحیرہ روم میں داخل ہوگئے ہیں اور ایرانی جنگی بحری جہازاسلامی انقلاب کے بعد دوسری بارنہر سوئز سے گزرے ہیں۔ بحری جنگی جہازوں کا بحیرہ روم میں داخلہ خطہ میں طاقت کا اظہار ہے اور ایران کی جانب سے امن اور دوستی کا پیغام بھی۔ گزشتہ سال، بحیرہ ہند اور خلیج عدن میں ایرانی بحری جہاز کو صومالی قزاقوں سے بچانے کے لئے جنگی جہاز تعینات کئے گئے تھے۔