ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسزکے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارےگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ڈیرہ اسماعیل خان  (ڈی آئی خان) کے علاقےکلاچی میں پولیس کی گاڑی میں دھماکا ہوگیا،  آرمی کوئیک ری ایکشن فورس کے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں پولیس کی گاڑی میں دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔

آرمی کوئیک ری ایکشن فورس نے فوری طور پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لےلیا، اس دوران  فورسز کے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقہ مکینوں نے دہشت گردی کے خاتمےکے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :