عراقی اداکارہ کا اکنامسٹ اخبار پر مقدمہ داخل کرانے کا اعلان

تصویر کو اجازت کے بغیر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے، جس سے میری انفرادی آزادی اور پرائیویسی کی خلاف ورزی ہوئی ہے: ایناس طالب/ فوٹو: فائل
تصویر کو اجازت کے بغیر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے، جس سے میری انفرادی آزادی اور پرائیویسی کی خلاف ورزی ہوئی ہے: ایناس طالب/ فوٹو: فائل

نامور عراقی اداکارہ اور ٹاک شو کی میزبان ایناس طالب نے کہا ہے کہ وہ اکنامسٹ اخبار کے خلاف برطانیہ میں قانونی کارروائی کی تیاری کر رہی ہیں۔

عراقی اداکارہ ایناس طالب نے عرب عورتوں کے عرب مردوں سے زیادہ موٹا ہونےکے حوالے سے شائع شدہ ایک مضمون میں اپنی ایک تصویر شایع کرنے پر اکنامسٹ اخبار پر مقدمہ داخل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اخبار کی جانب سے ان کی تصویر کو  اجازت کے بغیر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے، جس سے ان کی انفرادی آزادی اور پرائیویسی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

مذکورہ مضمون  جولائی کی اواخر میں  شائع کیا گیا تھاجبکہ اکنامسٹ میں شائع شدہ اس مضمون پر سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کی گئی تھی۔

 ہفت روزہ دی اکنامسٹ کی جانب سے ایناس طالب کے بیان پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے 

مزید خبریں :