دنیا
Time 11 اگست ، 2022

امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر کو قتل کرنے کی سازش، ایرانی شہری پر فرد جرم عائد

45 برس کا شہرام پور صفی مبینہ طور پر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔—فوٹو: رائٹرز
45 برس کا شہرام پور صفی مبینہ طور پر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔—فوٹو: رائٹرز

امریکا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو قتل کرنے کی ناکام سازش میں ملوث ایرانی شہری پر فردجرم عائد کردی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق 45 برس کا شہرام پور صفی مبینہ طور پر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔

 ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کو امریکا نے جنوری 2020 میں ڈرون حملے کا نشانہ بنایا تھا، وہ  ایران کے انقلابی گارڈ کے کمانڈر تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق  قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کو قتل کرنے کا منصوبہ بنانے والے  پورصفی کا تعلق بھی ایران کے انقلابی گارڈ سے ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ پورصفی نے امریکا میں ایک شہری کو  بولٹن کے قتل کے عوض 3 لاکھ ڈالرز دینے کی پیشکش کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایرانی شہری پورصفی کو انتہائی مطلوب قرار دے کر پوسٹر بھی جاری کردیا۔

مزید خبریں :