Time 12 اگست ، 2022
پاکستان

ساتویں خانہ و مردم شماری کا عمل ملتوی ہو گیا

خانہ و مردم شماری کا عمل تیکنیکی آلات کی خریداری میں تاخیر کی وجہ سے التواء کا شکار ہوا ہے: ذرائع
 خانہ و مردم شماری کا عمل تیکنیکی آلات کی خریداری میں تاخیر کی وجہ سے التواء کا شکار ہوا ہے: ذرائع

ملک میں ساتویں خانہ و مردم شماری کا عمل چار ماہ کے لیے ملتوی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق ساتویں خانہ و مردم شماری اگست کے آخر میں شیڈول تھی تاہم اب مردم شماری اگست کے بجائے دسمبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ خانہ و مردم شماری کا عمل تکنیکی آلات کی خریداری میں تاخیر کی وجہ سے التواء کا شکار ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی شیڈول کے مطابق مردم شماری کے نتائج دسمبر 2022 میں الیکشن کمیشن کو جمع کروائے جانے تھے تاہم اب مردم شماری کے نتائج مارچ 2023 تک الیکشن کمیشن کو جمع کروائے جا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری کرنے جا رہا ہے، ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار کے قریب ٹیبلٹس کی خریداری بھی آلات میں شامل ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے سافٹ ویئر ٹیسٹنگ کا پائلٹ پروجیکٹ شروع ہو چکا ہے، سافٹ ویئر ٹیسٹنگ کے لیے چند شہروں میں پائلٹ خانہ و مردم شماری کی جا رہی ہے، ادارہ شماریات پائلٹ مردم شماری کی رپورٹ جلد مرتب کرے گا۔

مزید خبریں :