گوجرانوالہ: جعلی غیر ملکی پاسپورٹ بنانیوالے 3 ملزمان گرفتار

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

گوجرانوالہ میں جعلی غیر ملکی پاسپورٹ بنانے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے گھر میں پرنٹنگ مشین لگا رکھی تھی،دوران کارروائی 38 پاسپورٹ اور دیگر مواد برآمد کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مختلف ملکوں کی امیگریشن مہریں بھی برآمد ہوئی ہیں،گرفتار تین ملزمان سمیت 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے انسانی اسمگلنگ کے عالمی گروہ کے ساتھ رابطے تھے۔

مزید خبریں :