15 اگست ، 2022
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا، اجلاس کا ایجنڈا تیار کر لیا گیا، القادر ٹرسٹ اور فرح گوگی کو منتقل ہونے والی زمین کے معاملے سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں القادر ٹرسٹ اور فرح گوگی کو منتقل ہونے والی زمین کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔
موسمیاتی بحران پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی اور اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔
کل ہونے والے اجلاس میں رواں مالی سال کیلئے دیت کی رقم کا تعین بھی کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مختلف ادویات کی قیمتوں میں اضافہ بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔