15 اگست ، 2022
لینڈ ریکارڈ میں جعلسازی کے الزام میں کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے تین ملازمین معطل کردیے گئے، تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی گئی۔
ڈی جی کے ڈی اے سید محمد علی شاہ کی ہدایت پر ادارے کے تین ملازمین کومعطل کیا گیا ہے، ملازمین پر زمینی ریکارڈ میں جعلسازی کرنے کا الزام ہے۔
کے ڈی اے نے لینڈ ریکارڈ تحویل میں لے کرمزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
بعد ازاں سرجا نی ٹاؤن اسکیم 41 کا کام بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی کام پیشگی اجازت کے بغیر نہ کیا جائے۔
تین افسران پرمشتمل کمیٹی آئندہ تین روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔