پیپلز پارٹی نے کراچی کے حلقہ این اے 246 سے نبیل گبول کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا

پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے— فوٹو: فائل
پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے— فوٹو: فائل

کراچی: پیپلز پارٹی نے کراچی کے حلقہ این اے 246 سے نبیل گبول کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پولنگ 25ستمبر کوہوگی۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان بیک وقت مردان، چارسدہ، پشاور، کرم، فیصل آباد، ننکانہ، ملیر، کورنگی اور کراچی ساؤتھ سےبھی میدان میں اتریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان ،این اے 24 چارسدہ ،این اے 31 پشاور ، این اے 45کرم ،این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب, کراچی کے 3 حلقوں این اے 237،239 ،246 میں ضمنی الیکشن 25 ستمبر ہوں گے۔

گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی پراعتراضات جمع کروائے تھے۔

نبیل گبول نے اعتراض کی باقاعدہ درخواست آر او این اے 246 کو جمع کرائی اور مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی نے امریکی کاروباری شخصیات سے رقوم حاصل کیں اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے 13خفیہ اکاؤنٹس سامنے آئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن واضح کرچکاکہ پی ٹی آئی نے جعلی حلف نامہ جمع کرایا، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جعلی ایف ون فارم جمع کرایا۔

مزید خبریں :