پارلیمنٹ لاجز پر چھاپے کا معاملہ: قائمہ کمیٹی نے عمران خان اور شیخ رشید کو طلب کرلیا

قائمہ کمیٹی نے رکن اسمبلی صلاح الدین ایوبی کی تحریک استحقاق پر نوٹس بھجوائے اور کل پیش ہونے کا حکم دیا— فوٹو: فائل
قائمہ کمیٹی نے رکن اسمبلی صلاح الدین ایوبی کی تحریک استحقاق پر نوٹس بھجوائے اور کل پیش ہونے کا حکم دیا— فوٹو: فائل 

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضووابط نے پارلیمنٹ لاجز پر اسلام آباد پولیس کے چھاپے کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کوکل طلب کرلیا۔

قائمہ کمیٹی کی جانب سے عمران خان اور شیخ رشید کو نوٹس بھجوا دیے جبکہ قائمہ کمیٹی نے رکن اسمبلی صلاح الدین ایوبی کی تحریک استحقاق پر نوٹس بھجوائے۔

قائمہ کمیٹی نے عمران خان اورشیخ رشیدکوپارلیمنٹیرین لاجز پرحملے کے معاملے پرطلب کیا۔

صلاح الدین ایوبی کا کہنا تھاکہ اسلام آباد پولیس نےسابق وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی ہدایت پرپارلیمنٹ لاجزپرریڈ کیا۔

قائمہ کمیٹی کا اجلاس کل 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے محافظ دستے انصار الاسلام کے کارکنوں کی موجودگی پر اسلام آباد پولیس نے آپریشن کرکے متعدد گرفتاریاں کیں تھیں اور ارکان پارلیمنٹ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید خبریں :