Time 11 مارچ ، 2022
پاکستان

پارلیمنٹ لاجزمیں آپریشن کا معاملہ، ایف آئی آرکیلئے تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست جمع

رفتار ہونے والوں میں جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی، جمال الدین اور جے یو آئی اسلام آباد کے ترجمان مفتی عبداللہ بھی شامل ہیں۔ —فوٹو: اسکرین گریب
رفتار ہونے والوں میں جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی، جمال الدین اور جے یو آئی اسلام آباد کے ترجمان مفتی عبداللہ بھی شامل ہیں۔ —فوٹو: اسکرین گریب

پارلیمنٹ لاجزمیں پولیس آپریشن کا معاملہ، ایف آئی آرکے لیےتھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کرا دی گئی۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹرکامران مرتضیٰ نےدیگر وکلا کے ہمراہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کرائی اور کہا گیا کہ پولیس نےایم این اے صلاح الدین ایوبی،جمال الدین اوران کےمہمانوں کو اغوا کیا۔

کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت سعدرفیق،رفیع اللہ اور دیگر پر تشدد کیا۔

 درخواست میں کہا گیا ہے کہ  پولیس کے پاس وارنٹ گرفتاری یا اسپیکرکی اجازت جیسی کوئی چیز  موجود نہیں تھی جبکہ معاملے میں وزیر داخلہ کی مرضی و منشا بھی خارج ازامکان نہیں۔

دوسری جانب انہوں نے  مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف سخت تادیبی وقانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے محافظ دستے انصار الاسلام کے کارکنوں کی موجودگی پر اسلام آباد پولیس نے آپریشن کرکے متعدد گرفتاریاں کیں۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے 10 افراد کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی، جمال الدین اور جے یو آئی اسلام آباد کے ترجمان مفتی عبداللہ بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :