22 نومبر ، 2012
اسلام آباد … ضلعی انتظامیہ نے ڈی 8 کانفرنس کے باعث کل اسلام آباد میں مقامی چھٹی کا اعلان کیا ہے تاہم سپریم کورٹ کل معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت کرے گی۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں بینچ کل ریکوڈک کیس سمیت 3 مقدمات کی سماعت کرے گی جبکہ دیگر تمام بینچ بھی کاز لسٹ کے مطابق اپنا کام کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سائلین، سپریم کورٹ کے اسٹاف، وکلاء اور میڈیا کے نمائندوں کو سپریم کورٹ آنے کیلئے ریڈ زون میں داخلے کے حوالے سے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔