17 اگست ، 2022
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کے استعفے کے بعد خالی مخصوص نشست پر ان کی ہی جماعت کی آسیہ عظیم کے رکن قومی اسمبلی بننے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پنجاب سے مخصوص نشست پر ایم این اے بننے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے آسیہ عظیم کے رکن اسمبلی بننے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
ذرائع کے مطابق آسیہ عظیم کا نام پی ٹی آئی کی فراہم کردہ امیدواروں کے ناموں میں سینیارٹی پر تھا۔