Time 20 اگست ، 2022
پاکستان

کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ

24 گھنٹوں میں سندھ میں 41 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 40 کیسز کراچی اور ایک ٹھٹھہ سے رپورٹ ہوا: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
24 گھنٹوں میں سندھ میں 41 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 40 کیسز کراچی اور ایک ٹھٹھہ سے رپورٹ ہوا: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں سندھ میں 41 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 40 کیسز کراچی اور ایک ٹھٹھہ سے رپورٹ ہوا۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ کراچی میں ماہ اگست میں 534  افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جب کہ ڈینگی کے زیادہ کیسز ضلع شرقی اور وسطی سے رپورٹ ہورہے ہیں۔

دوسری جانب  سندھ بھر میں رواں ماہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 575 ہوگئی ہے اور رواں سال اب تک ایک ہزار 807 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلاہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :