Time 20 اگست ، 2022
پاکستان

پشاور میں شہباز گل پر مبینہ تشدد کیخلاف احتجاج سے وزرا اور ارکان اسمبلی غائب رہے

احتجاج میں سابق گورنرشاہ فرمان اورخواتین ارکان اسمبلی رابعہ بصری اور عائشہ بانو نے شرکت کی— فوٹو: پی ٹی آئی پشاور آفیشل
احتجاج میں سابق گورنرشاہ فرمان اورخواتین ارکان اسمبلی رابعہ بصری اور عائشہ بانو نے شرکت کی— فوٹو: پی ٹی آئی پشاور آفیشل 

پشاور میں  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کیلئے احتجاجی مظاہرے میں صوبائی وزرا اور ارکان صوبائی اسمبلی غائب رہے۔

گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف ہشت نگری چوک سے قصہ خوانی بازار تک احتجاجی ریلی نکالی۔

 اس احتجاج سے وزرا غائب رہے اور کسی بھی صوبائی وزیر نے شرکت نہیں کی۔ 

احتجاج میں سابق گورنرشاہ فرمان اورخواتین ارکان اسمبلی رابعہ بصری اور عائشہ بانو نے شرکت کی۔ مرد ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی بھی احتجاج سے غائب رہے۔

مزید خبریں :