22 نومبر ، 2012
لاہور … پی سی بی اور پنجاب حکومت کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پریذیڈنٹ کپ کے سیالکوٹ اور فیصل آباد میں ہونے والے میچز میرپور آزاد کشمیر اور اسلام آباد منتقل کردیئے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پریذیڈنٹ کپ کے سیالکوٹ اور فیصل آباد میں ہونے والے میچز میرپور اور اسلام آباد منتقل کردیئے گئے ہیں، دونوں میچز 26 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی نے میچز منتقلی کا فیصلہ پنجاب حکومت سے تنازع کے باعث کیا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق واپڈا اور پی آئی اے کا میچ بھی میرپور آزاد کشمیر میں ہوگا جبکہ سوئی گیس اور اسٹیٹ بینک کی ٹیموں کا میچ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی لیڈنگ کے باعث گوجرانوالہ اسٹیڈیم میں بھی میچ روکا گیا تھا جبکہ گزشتہ روز فیصل آباد کے اسٹیڈیم میں تالے لگادیئے گئے تھے۔