Time 26 اگست ، 2022
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 5 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 5 ارب روپے مختص کرنے اور فلڈ ریلیف فنڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہورمیں صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات مشکل میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد کیلئے آگے بڑھیں۔ فلڈ ریلیف فنڈکی پائی پائی متاثرین پر خرچ کی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ تونسہ، ڈی جی خان اور راجن پورمیں جانی ومالی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس ہے،جوکچھ انسانی بس میں ہوا، سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کر گزریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہے، امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج کا تعاون لائق تحسین ہے، پاک فوج نے لوگوں کے محفوظ انخلا کو یقینی بنایا جس پر کور کمانڈر ملتان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

مزید خبریں :