28 اگست ، 2022
پاکستان کے دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور وسیم جونیئر کے ان فٹ ہونے سے پاکستان ٹیم کو فرق پڑے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عرفان نے کہا کہ پر امید ہوں شاہین اور وسیم جونیئر کی غیر موجودگی میں دیگر فاسٹ بولر ز بھارت کے خلاف اچھا پرفارم کریں گے۔
محمد عرفان کا کہنا تھا کہ دبئی میں ایشیا کپ کھیلنا پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے فائدہ مند ہے، پاکستان نے دبئی میں مسلسل کرکٹ کھیلی ہے اس لیے یہاں پاکستان کے لیے کنڈیشنز ہوم گراؤنڈ جیسی ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیم ایشیا کپ میں آج اپنا افتتاحی میچ ایک دوسرے کے خلاف کھیلے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔