Time 29 اگست ، 2022
پاکستان

جیو نیوز بنا کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کی آواز، فوجی جوانوں نے سیاحوں کو ریسکیو کرلیا

پاک فوج نے سوات میں پھنسے کئی سیاحوں کو ریسکیو کیا، غیر ملکی سیاحوں میں شامل اسپین سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا — فوٹو: فائل
پاک فوج نے سوات میں پھنسے کئی سیاحوں کو ریسکیو کیا، غیر ملکی سیاحوں میں شامل اسپین سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا — فوٹو: فائل

جیو نیوز  بنا وادی کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کی آواز ، پاک فوج تک سیاحوں کی فریاد پہنچائی جس کے بعد فوج کے جوانوں نے تمام افراد کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریسکیو کرلیا۔

وادی کمراٹ میں پھنسے سیاحوں نے ان کی آواز بننے پر جیو نیوز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جیو نیوز نے ان کی اپیل پاکستان آرمی تک پہنچائی۔

انہوں نے کہا کہ متعدد سیاح گزشتہ روز سے پہاڑی علاقے میں پھنسے ہوئے تھے، رابطہ پل بہہ جانے کی وجہ سے دریا پار کرنا ممکن نہ تھا۔

پاک فوج نے سوات میں پھنسے کئی سیاحوں کو ریسکیو کر لیا، غیر ملکی سیاحوں میں شامل اسپین سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :