Time 27 اگست ، 2022
پاکستان

کمراٹ میں پھنسے 22 افراد کو پاک فوج نے ریسکیو کرلیا

  دیر بالا: پاک فوج نےکمراٹ میں پھنسے 22 افراد کو ریسکیو کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان 22 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کمراٹ سے نکالا گیا ہے،کور کمانڈر  پشاور کی ہدایت پر پشاور کور کے جوانوں نے پھنسے افراد کو نکالا ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق بعض فیملیز پہاڑوں پر چلی گئی ہیں، خراب موسم کے باعث انہیں نکالا نہیں جاسکا،  پہاڑوں پر جانے والوں سے مسلسل رابطہ ہے، انہیں  پہاڑوں پر محفوظ مقامات پر شفٹ کردیا ہے، موسم ٹھیک ہوتے ہی ہیلی کاپٹرکے ذریعے پہاڑوں پر موجود افراد کو نکال لیا جائےگا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ انخلا کے لیے خوازہ خیلہ سے بھی ایک دستہ تیار ہے، عوام سیلاب کی وجہ سے سوات اور گردونواح کا سفر نہ کریں۔


مزید خبریں :