Time 30 اگست ، 2022
کھیل

پاکستانی فاسٹ بولرز کو کھیلنا آسان نہیں تھا،رویندرا جڈیجا کا اعتراف

رویندرا جڈیجانے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ کے بعد میٹنگ کرنے کی ضرورت نہیں پڑی—فوٹو: اسکرین گریب
رویندرا جڈیجانے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ کے بعد میٹنگ کرنے کی ضرورت نہیں پڑی—فوٹو: اسکرین گریب

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کا کہنا ہے کہ انڈیا پاکستان میچ ہمیشہ ہائی پریشر ہوتا ہے۔

ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کےخلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس میں رویندرا جڈیجا نے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ کے بعد میٹنگ کرنے کی ضرورت نہیں پڑی،سبھی نے کامیابی میں حصہ ڈالا،پاکستان کے خلاف بیٹرز ،اسپنرز اور فاسٹ بولرز نے اچھا پرفارم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پریشر میں جب پرفارم کریں تو آنے والے میچز کے لیے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، ٹیم مینجمنٹ نے پاکستان کے اسپنرز کو دیکھ کر میرا بیٹنگ نمبر تبدیل کیا۔

بھارتی  آل راؤنڈر نے کہا کہ پاکستان کے تینوں فاسٹ بولرز اچھے ہیں،انہوں نے اچھی جگہ پر گیندیں کیں،پاکستانی فاسٹ بولرز کو کھیلنا آسان نہیں تھا،نسیم شاہ تیز نوجوان بولر ہیں ،انہیں معلوم ہے کہ کہاں گیند کرنی ہے۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کے خلاف پازیٹو کرکٹ کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت نے اتوار کے روز پاکستان کو ایشیا کپ کے گروپ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی۔

بھارت اپنا دوسرامیچ کل ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔

مزید خبریں :