Time 31 اگست ، 2022
کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی اَن فٹ ہوگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے۔

پی سی بی کے مطابق  ثقلین مشتاق کو گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران دائیں گھٹنے پر گیند لگی جس کی وجہ سے ان کا گھٹنہ سوجن کا شکار ہے اور وہ تکلیف بھی محسوس کر رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیا مینجر ابراہیم بادیس کے مطابق ثقلین مشتاق آرام کر رہے ہیں جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان اور بیٹر فخر زمان نے بھی آرام کیا جبکہ فاسٹ بولرز سمیت دیگر کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں شریک رہے۔

فاسٹ بولر شاہین آفری بھی گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں اور وہ ری ہیب کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں۔

اس کے علاوہ فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کمر کی تکلیف کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ محمد رضوان، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھارت کے خلاف میچ میں کریمپس کی وجہ سے تکلیف میں دکھائی دیے۔

ایشیا کپ میں پاکستان کو پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست ہوئی جبکہ پاکستان ٹیم دوسرا میچ جمعے کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی ،سپر فور میں پہنچنے کے لیے پاکستان ٹیم کو یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔

مزید خبریں :