Time 01 ستمبر ، 2022
پاکستان

چیف الیکشن کمشنرکی پنجاب میں فوری بلدیاتی انتخابات یقینی بنانےکی ہدایت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی ہےکہ پنجاب میں فوری بلدیاتی انتخابات یقینی بنائے جائیں۔

چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ2022 کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی، الیکشن کمیشن نے اپنی تجاویزپنجاب حکومت کو دے دی تھیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں بلدیاتی حکومت کی معیاد 31 دسمبر 2021 کو ختم ہوئی، صوبائی حکومت بلدیاتی قوانین میں تبدیلی کرتی رہی ہے جس کی وجہ سے الیکشن نہیں ہو رہا۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے  چیف سیکرٹری کو ہدایت کی پنجاب میں فوری بلدیاتی انتخابات یقینی بنائے جائیں۔

چیف الیکشن کمشنرکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کی پابند ہے، صوبائی حکومت کو  الیکشن کمیشن کی طرف سے متنبہ کریں۔

مزید خبریں :