Time 01 ستمبر ، 2022
کھیل

افغانستان کے بولنگ کوچ عمر گل نے پاکستانی فاسٹ بولرز کیلئے کیا مشورہ دیا؟

سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل نے پاکستان کے فاسٹ بولرز کے لیے روٹیشن پالیسی اپنانے کا مشورہ دے دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل ایشیا کپ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فاسٹ بولرز کا بہت خیال رکھنے اور اس کے لیے روٹیشن پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔

عمر گل نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت اچھے فاسٹ بولرز ہیں، بینچ اچھا ہے ،ان کا خیال رکھنا ہوگا۔شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بہت اہم ہوں گے ،ان کا فٹ ہونا ضروری ہے ۔شاہین کے بارے میں ہر کسی نے کہا کہ انہیں اوور لوڈ کیا جا رہا ہے، وہ مسلسل کھیلتے رہے لیکن انہوں نے اچھا پرفارم بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی اَن آؤٹ ہو رہے ہیں ان کی پہلے جیسی فارم نہیں رہی، وہ  ماضی میں بہت اچھی پرفارمنس دکھا چکے ہیں، نسیم شاہ، شاہنواز دھانی اور وسیم جونیئر بھی اچھے فاسٹ بولرز ہیں۔

عمر گل نے کہا کہ بولرز کے لیے روٹیشن پالیسی کو اپنانا بہت ضروری ہے تاکہ وہ اوور لوڈ نہ ہوں۔

مزید خبریں :