Time 02 ستمبر ، 2022
پاکستان

خود کو سپریم کورٹ کا جج ظاہر کرکے مبینہ فراڈ کرنے والا شخص گرفتار

ملزم نے خود کو سپریم کورٹ کا جج ظاہر کرکے عوام سے پیسے بٹورے: ایف آئی اے— فوٹو: فائل
ملزم نے خود کو سپریم کورٹ کا جج ظاہر کرکے عوام سے پیسے بٹورے: ایف آئی اے— فوٹو: فائل 

وفاقی تحقیقاتی ایجسنی (ایف آئی اے) نے خود کو سپریم کورٹ کا جج ظاہر کرکے مبینہ فراڈ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزم فائز علی کو گرفتار کیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے خود کو سپریم کورٹ کا جج ظاہر کرکے عوام سے پیسے بٹورے اور متعدد سرکاری افسران کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر اکسایا۔

 ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے حکومتی نمائندوں کو بھی دھوکا دہی سے اختیارات کے ناجائز استعمال پر اکسایا جبکہ ملزم کے خلاف سائبر کرائم سرکل کراچی میں بھی مقدمہ زیر تفتیش ہے۔

مزید خبریں :