02 ستمبر ، 2022
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سپر فور مرحلے کا آغاز کل سے ہو گا، تین ٹیمیں بھارت افغانستان اور سری لنکا سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کے درمیان میچ جاری ہے۔
آج کے میچ کی فاتح ٹیم سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق سپر فور کوالیفکیشن میں بھارت اے 1 ہے جبکہ آج کے میچ کی فاتح اے 2 ہو گی جبکہ بی 1سری لنکا اور بی 2 افغانستان کی ٹیم ہے۔
سپر فور کے پہلے میچ میں کل شارجہ میں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوالیفائی کرنے کی صورت میں دبئی میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ 4 ستمبر کو ہو گا۔
ایشیا کپ میں پانچ ستمبر کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔ بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 6 ستمبر کو دبئی میں میچ ہو گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوالیفائی کرنے کی صورت میں شارجہ میں میچ افغانستان کے خلاف 7 ستمبر کو ہو گا۔
8 ستمبر کو دبئی میں بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔
پاکستان سپرفور میں کوالیفائی کرنے کی صورت میں 9 ستمبر کو سری لنکا کے خلاف میچ کھیلے گا۔
ایشیا کپ کا فائنل 11 ستمبر کو سپر فور کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان دبئی میں ہو گا۔