02 ستمبر ، 2022
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سپر فور مرحلے کا آغاز کل سے ہو گا، بھارت ، افغانستان ، سری لنکا اور پاکستان سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کر چکے ہیں۔
ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق سپر فور کوالیفکیشن میں بھارت اے 1 ہے جبکہ پاکستان اے 2 قرار پایا ہے۔ بی 1سری لنکا اور بی 2 افغانستان کی ٹیم ہے۔
سپر فور کے پہلے میچ میں کل شارجہ میں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا دبئی میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ 4 ستمبر کو ہو گا۔
ایشیا کپ میں پانچ ستمبر کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔ بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 6 ستمبر کو دبئی میں میچ ہو گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم سپر فور میں اپنا دوسرا میچ شارجہ میں افغانستان کے خلاف 7 ستمبر کو کھیلی گی۔
اس کے علاوہ 8 ستمبر کو دبئی میں بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔
پاکستان سپرفور میں اپنا آخری میچ 9 ستمبر کو سری لنکا کے خلاف میچ کھیلے گا۔
ایشیا کپ کا فائنل 11 ستمبر کو سپر فور کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان دبئی میں ہو گا۔