03 ستمبر ، 2022
متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے ناک آؤٹ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 155 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان کے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کا کوئی بھی بیٹر قومی فاسٹ بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔پوری ٹیم صرف 10 عشاریہ 4 اوورز میں 38 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہانگ کانگ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا دورہ کیا جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گھل مل گئے۔
پاکستان ٹیم نے ہانگ کانگ کھلاڑیوں کی شرٹس پر دستخط کیے اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سیلفیاں بھی لیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی ہانگ کانگ کھلاڑیوں کو بیٹ پر دستخط کرکے دیے جبکہ شاہنواز دھانی نے اپنے مخصوص انداز میں سیلفی لی۔