Time 03 ستمبر ، 2022
پاکستان

سول ایوی ایشن کا روجھان ریڈارکو 13 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ

روجھان ریڈار 220 ناٹیکل میل تک سی اے اے کوبھارت اور دیگر ایشیائی ممالک سے آنے والے طیاروں سے متعلق رہنمائی دیتا ہے— فوٹو:فائل
روجھان ریڈار 220 ناٹیکل میل تک سی اے اے کوبھارت اور دیگر ایشیائی ممالک سے آنے والے طیاروں سے متعلق رہنمائی دیتا ہے— فوٹو:فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے روجھان ریڈار کو 13 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

سی اے اے کے مطابق سیلاب تاحال ریڈارتنصیبات میں موجودہے،  جس کے باعث بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سی اے اے نے بتایا کہ روجھان ریڈار سے متعلق تمام ائیر لائنز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

روجھان ریڈار 220 ناٹیکل میل تک سی اے اے کوبھارت اور دیگر ایشیائی ممالک  سے آنے والے طیاروں سے متعلق رہنمائی دیتا ہے۔

کراچی ائیرٹریفک اورلاہورائیرٹریفک کنٹرول ریڈار روجھان کےدرمیان ائیر ٹریفک مشترکہ کنٹرول کریں گے۔

مزید خبریں :