04 ستمبر ، 2022
ترکیہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے، ایک اور خصوصی طیارہ امدادی سامان لیکر ترکیہ سے کراچی ائیرپورٹ پہنچ گیا۔
اس موقع پر ترکیہ کے نائب قونصل جنرل، نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، وزارت خارجہ اور اے ایس ایف حکام ائیرپورٹ پر موجود تھے۔
ترکیہ سے مجموعی طور پر 12 طیاروں کے ذریعے امدادی سامان سیلاب متاثرین کیلئے لایا گیا ہے۔