پاکستان
19 فروری ، 2012

لاہور میں پولیس نے شرابی کی دھنائی کردی

لاہور میں پولیس نے شرابی کی دھنائی کردی

لاہور …لاہور میں مغل پورہ پولیس نے ایک شرابی کو مبینہ طور پر سرعام تشدد کا نشانہ بنایا اور تھانے میں بند کردیا۔ساہوواڑی مغلپورہ کے شاہین کے مطابق وہ ایک شادی میں شراب پی کر غل غپاڑہ کر رہا تھا۔ تھانیدار سہیل نے چار سپاہیوں کی مدد سے اسے پکڑا اور سڑک پر لٹا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔اس دوران میڈیا کی ٹیمیں وہاں پہنچیں تو اسے تھانے میں لے جا کر بند کردیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ شاہین کے باپ حاجی سعید نے بیٹے کے خلاف شکایت کی تھی کہ وہ شراب پی کر اہل خانہ کے ساتھ مارپیٹ کر رہا ہے۔جبکہ تھانے میں شاہین کے والد کی نہ تو کوئی درخواست تھی اور نہ وہ خود موجود تھا۔

مزید خبریں :