06 ستمبر ، 2022
پاکستان تحریک انصاف کے پشاور کے جلسے میں 10 ہزار سے بھی کم افراد نے شرکت کی۔
پشاور کے جلسے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خطاب کیا۔ذرائع کے مطابق آدھے سے زیادہ جلسہ گاہ خالی پڑی تھی اور 10ہزار سے کم افراد نے جلسے میں شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریل میں تحریک انصاف کے جلسے میں 45 ہزار سے زیادہ لوگ تھے اور جلسہ گاہ کےاطراف میں سڑکوں پربھی کارکن موجودتھے۔
ذرائع نےبتایا کہ کارکنوں کی کم تعداد میں شرکت پر مرکزی قیادت بھی نالاں ہے۔
دوسری جانب ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے جیونیوز سے بات چیت میں اعتراف کیا کہ سیلاب کے باعث جلسے میں لوگوں کی تعداد کم تھی۔
انہوں نے کہا کہ چارسدہ ،مردان،نوشہرہ سے سیلاب کے باعث لوگ نہیں آئے، جلسہ این اے 31 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں تھا۔