Time 08 ستمبر ، 2022
پاکستان

حکومت بہت دیر سے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی، جیل جاکر زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا: عمران

آپ سے این او سی لوں گا، آپ کا کافی تجربہ ہے: صحافی کے سوال پر عمران خان کا جواب۔ فوٹو فائل
آپ سے این او سی لوں گا، آپ کا کافی تجربہ ہے: صحافی کے سوال پر عمران خان کا جواب۔ فوٹو فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت بہت دیر سے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

عمران خان کا عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا اتنی پولیس زندگی میں نہیں دیکھی، ایسا لگ رہا تھا جیسے کلبھوشن عدالت آ رہا ہو۔

صحافی کی جانب سے عمران خان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ عدالت میں ججز کے سامنے معافی مانگیں گے جس پر عمران خان کا کہنا تھا آپ سے این او سی لوں گا، آپ کا کافی تجربہ ہے۔

گرفتاری سے متعلق سوال پر عمران خان کا کہنا تھا حکومت بہت دیر سے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اگر میں جیل گیا تو اور زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا۔

صحافیوں کے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا باقی باتیں بعد میں کریں گے، ایسا نہ ہو کہ ججز کو پریشانی ہو، مجھے تو عدالت آتے آتے بھی 15 منٹ لگ گئے۔

یاد رہے کہ خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔

مزید خبریں :